RESPECTING SELF & OTHER

 

SUMMARY IN ENGLISH

" Self - Reliance " is an essay by Ralph Waldo Emerson which explores the values of transcendentalism . Emerson explains to the reader that true direct knowledge can only come from within . Any knowledge that a person learns from another person or a book is not true knowledge . The more people use their intuition and believe in themselves , the better society will be .

یہ مضمون رالف والڈو ایمرسن کے بہترین مضامین میں سے ہے ۔ اس مضمون میں ایمرسن انفرادیت کو اجاگر کر تا ہے ۔ معاشرے کے برعکس ایک فرد کو اپنے تصورات کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے ۔ اپنے پرانے اسلاف کی روایات کے مطابق زندگی گزارنی ضروری نہیں ۔ اپنی زندگی ایک فرد کو اپنی خواہشات ، تصورات اور شخصیت کے مطابق گزارنی چاہیے ۔ ایمر سن اپنے قائدین کی ڈھارس باندھتا ہے کہ لوگوں کو خاطر میں نہ لائیں ۔ جو آپ سوچ رہے ہیں وہ بالکل ٹھیک ہے ۔ آپ کو اپنی قابلیت اور طاقت کا علم ہونا چاہیے ہمیں دوسروں کی مدد کرنی چاہیے ۔ جب ہم دل لگا کر کوئی کام کرتے ہیں ہمیں تھکاوٹ کے بجاۓ خوشی اور اطمینان ملتا ہے ۔ ہمیں خود علم ہونا چاہیے کہ ہمارے لیے کیا برا اور اچھا ہے ۔ دوسروں کی بغیر سوچے سمجھے مت پیروی کر میں علم انسان کو اس جگہ لے آتا ہے جب انسان پر بہت سارے حقائق آشکار ہوتے ہیں ۔ حسد جہالت لگتا ہے کسی کی نقل خود کشی لگتی ہے ۔ اپنے آپ پر بھروسہ رکھو کبھی بھی اپنے آپ کو احساس کمتری کی کھائی میں مت کھینکو ۔ دوسروں کی نقل کرنے کے بجاۓ اپنے آپ کو جو سمجھ آتا ہے اس کی ترویج کر و ۔ ایمرس ادبی شخصیات کی مثالیں دیتا ہے ۔ کہ شیکسپیئر ، بیکن ، واشنگن ، فرینکلن کمال تک جاپہنچے ۔ انہوں نے کسی کی نقل نہیں کی ۔ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر تا ۔ غیر شائستہ اور ظالم ہے یہ جب نئے فنون کو اپنا تا ہے تو پرانے وجد انوں کو کھو دیتا ہے ۔ ایمر سن جدید معاشرے پر گہری تنقید کرتا ہے ۔ ایک شائستہ تہذیب یافتہ انسان نے گاڑی تو بنادی لیکن اپنے پاؤں کا استعمال بھول گیا ہے ۔ بیساکھیوں کا سہارا لے کر رہے مسلز کا استعمال بھول گیا ہے ۔ جدید دور کی گھڑی پہن کر وہ سورج کو دیکھ کر وقت کا تعین کرنے سے قاصر ہے ۔ اس کے پاس ایک جنتری ہے جس سے وہ معلومات لیتا ہے اس کا آسمان کے ستارے کا علم نہیں ۔ آپ کو خوشی کوئی اور نہیں بلکہ آپ خود دلا سکتے ہیں فتح ہی آپکو خوشی دلا سکتی ہے جو کوئی اور نہیں بلکہ آپ خود حاصل کر سکتے ہیں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post